the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
گذشتہ روز آندھر ا پردیش ریاستی کابینہ نے کرنول کیلئے اردو یونیورسٹی کے قیام کیلئے منظوری دی ہے۔ منظوری ملنے کے بعد ضلع کرنول محب اردو آل انڈیا مینارٹی ایمپلائز ویلفیر اسوسیشن ، معراج ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر سوسائٹی ،ا دونی، اور دیگر مسلم تنظیموں کے اراکین نے کرنول ضلع کلکٹر وجئے موہن سے ملکر انھیں تہنیت پیش کی۔ اور انھیں یونیورسٹی کے قیام کیلئے بے لوث جدوجہد کرنے کے سبب دلی مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر ضلع کرنول کلکٹر نے بتایا کہ ہمیں بہت خوشی ہے کہ وزیر اعلیٰ این چندرابابو نائیڈو نے یونیورسٹی کے قیام کیلئے کرنول میں منظوری دی ہے ۔ اور انھوں نے کہا کہ اردو یونیورسٹی کا قیام کرنول



میں عمل میں آنے کی وجہہ سے 6 لاکھ مسلم اقلیتوں کو فائدہ پہنچے گا۔ انھوں نے کہا کہ یونیورسٹی کی بنیاد حتی الامکان نومبر 10 تاریخ کو رکھا جائے گا۔ اگر نومبر 10تاریخ کو سنگ بنیاد نہیں رکھی گئی تو دیگر کسی مناسب دن سنگ بنیاد رکھی جائے گی۔ اس موقع پر ضلع اقلیتی بہبود افسر شیخ مستان نے بتایا کہ اردو یونیورسٹی کے قیام کیلئے کلکٹر صاحب نے بیحد محنت کی ہے ۔ اور جلد از جلد اردو یونیورسٹی کی عمارت اور عمل آوری کیلئے وزیر اعلیٰ اور ضلع کلکٹر کی قیادت میں کام کیا جائے گا۔ المیوہ کے صدر سید حسین نے ریاستی وزیر اعلیٰ این چندرا بابو نائیڈو ، نائب وزیر اعلیٰ کے ای کرشنا مورتی ، رکن پارلیمان بٹا رینوکا ، و رکن اسمبلی ایس وی موہن ریڈی کا شکریہ ادا کیا ہے۔ 
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
تعلیم و ملازمتیں میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.